بھارتی شخص میں مقناطیسی صلاحتیں پیدا ہوگئیں

indian

بھارتی شہری ارون ریک وار کا کہنا ہہے کہ وہ  اسے حیرانگی ہوئی جب اس کے گھر میں ہوتے ہوئے اسے پتہ چلا کہ چمچ اور میخ جیسی چیزیں اس کے بدن سے چپک جاتی ہیں۔ مدہیہ پردیش کے 38 سالہ ریک وار نامی  بھارتی شخص نے دعوی کیا ہے کہ وہ خاص شعائوں کے ذریعے میخ اور چمچ کو اپنی جلد  کے ساتھ چپکانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس نے بتایا کہ ان کا جسم ایک خاص قسم کے شعاعیں چھوڑتا ہے جس کی وجہ سے یہ چیزیں اس کے جسم پر چپک سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ عجیب مقناطیسی  طاقت ان کے سینے کے آس پاس اور کمر اور پیٹ پر پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے اس ٹیلنٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی تصاویر بھی دکھائیں۔ بھارت میں اس عجیب و غریب شخص کو اصلی سپائیڈر مین کہا جارہا ہے- اس دلچسپ شخص کی وڈیو بھی نیچے موجود ہے-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *