شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی کی راہیں کسی بھی وقت جدا ہوسکتی ہیں؟

smq

اسلام آباد۔ شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔ ان کے چوہدری سرور سے اختلافات اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہیں۔ مستند ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ چوہدری شاہ محمود نے آصف کرمانی کے ذریعے مسلم لیگ نون سے رابطہ کیا ہے۔ اس رابطہ کے بعد ہی شاہ محمود نے عمران خان کے قریبی ساتھیوں  خصوصا جہانگیر ترین اور چوہدری سرور کے خلاف تنقیدی زبان استعمال کی ہے۔  انہوں نے کہا تھا کہ اگر انہیں چوہدری سرور اور ترین کی سفارش کی ضرورت پڑی تو وہ سیاست چھوڑنے کو ترجیح دیں گے ۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کر دیے اور انہیں پانامہ لیکس ہنگامہ میں الجھا دیا جس کی وجہ سے شاہ محمود کا ایجنڈا پنے انجام تک نہ پہنچ سکا۔ اب وہ پارٹی چھوڑنے کے لیے مزید بہانے تلاش کر رہے ہیں ۔

source:dailytimes

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *