سپریم کورٹ نےاحمد لدھیانوی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

Maulana-Ahmed-Ludhianviسپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 89 جھنگ سے متحدہ دینی محاذ کے رہنما مولانا احمد لدھیانوی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اس نشت سے نااہل قرار دیے جانے والے امیدوار مسلم لیگ نواز کے رہنما شیخ اکرم کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے الیکشن ٹریبونل کو حکم دیا ہے کہ وہ تین ماہ کے دوران فریقین کی اپیلوں پر سماعت کرکے فیصلہ سنائے۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کے فیصلے کے بعد احمد لدھیانوی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ماضی میں سپاہ صحابہ کہلانے والی اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد لدھیانوی نے این اے -89 جھنگ سے الیکشن میں حصہ لیا لیکن وہ پاکستان مسلم لیگ-نواز کے شیخ اکرم سے 3000 وٹوں سے شکست کھا گئے۔بعد میں انہوں نے کامیاب امیدوار کی اہلیت کو چیلنج کرتے ہوئے ان پر قرض نادہندہ ہونے کا الزام عائد کیا۔ان کی پٹیشن پر فیصل آباد میں ایک الیکشن ٹربیونل نے شیخ اکرم کو نااہل قرار دیتے ہوئے لدھیانوی کو فاتح امیدوار قرار دے دیا تھا ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *