بھارت: قدرتی آفات سے بچنے کے لیے گائے اور بیل کی شادی

Cow-and-bullبھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں قدرتی آفات سے بچنے کے لئے گاؤں والوں نے گائے اور بیل کی شادی کرادی جس میں کم و بیش 5 ہزار لوگوں سے شرکت کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے نواحی گاؤں کے لوگوں کو ہندو سادھوؤں اور پنڈتوں نے ہدایت کی تھی کہ اگر وہ گائے اور بیل کی شادی کرائیں تو قدرتی آفات سے محفوظ رہ سکتے ہیں، جس پر گاؤں والوں نے پرکاش نامی بیل کی شادی گنگا نامی گائے کی شادی کرائی، اس منفرد جوڑے کی شادی کی تقریبات دو ماہ جاری رہیں اور اس میں 6 لاکھ بھارتی روپے خرچ ہوئے، شادی کی تقریب میں آس پاس کے گاؤں سے کم و بیش 5 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جن کی انواع و اقسام کے لذیذ کھانوں سے تواضع کی گئی۔

گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ پرکاش اور گنگا آئندہ اسی طرح رہیں گے جس طرح انسانوں کا شادی شدہ جوڑا رہتا ہے اور ان کے بچے ہوں گے، ہم چاہیں گے کہ مستقبل میں بھی ان کے گاؤں میں گائے اور بیل کی شادیاں اسی انداز میں ہوتی رہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *