بھارت کو یکطرفہ تجارتی مراعات نہیں دی جا سکتیں، خرم دستگیر

khuram dastagir

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارت کیساتھ 1 سال میں برآمدات کو1ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں لیکن بھارت کو یکطرفہ تجارتی مراعات نہیں دی جا سکتیں، بھارت کو بھی اپنی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی کیلئے ترجیحی مراعات دینا ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق پاک انڈیا بزنس کونسل کے نمائندوں کا وزیر تجارت خرم دستگیر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس دوران خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ زرعی،ٹیکسٹائل مصنوعات خام مال کی درآمد کیلئے پاکستان بھارت کیلئے پسندیدہ ملک ہے جبکہ پاکستانی کپڑے، ریڈی میڈ گارمنٹس کیلئے بھارت بڑی مارکیٹ ہے۔ بھارت کو یکطرفہ تجارتی مراعات نہیں دی جا سکتیں، بھارت کو بھی اپنی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی کیلئے ترجیحی مراعات دینا ہوں گی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *