عمران خان کا حکومت کیخلاف 11مئی سےتحریک چلانے کا اعلان

Imran-Khanچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے گیارہ مئی سے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کرنے والوں پر آرٹیکل چھ لگنا چاہیے۔
اسلام آباد میں تحریک انصاف کے اٹھارویں یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے الزام عائد کیا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے انتخابات کے دوران ہونے والی دھاندلی کو نظر انداز کیا۔انہوں نے کہا رواں سال مئی کے مہینے میں پاکستان کی جمہوریت کی خاطر سڑکوں پر نکلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گیارہ مئی کو شروع ہونے والی تحریک اب نہیں رکے گی جبکہ آگے کا لائحہ عمل اس کے بعد دیا جائے گا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ فوج کی مضبوطی سے ہی ملک مضبوط ہوگا جبکہ آئین توڑنے والوں کو سزاملنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے انتخابات میں پنکچر لگانے والوں کی نشاندہی کیلئے ایک سال کا وقت دیا لیکن انصاف نہیں مل سکا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *