پولیس نے اسلحہ اورمنشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی

Islaha

اسلام آباد -پولیس نے اسلام آباد کے علاقے ترنول میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے جبکہ دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے اسلام آباد کے علاقے ترنول میں گاڑی کو مشکوک جان کر تلاشی لی جس دوران گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا جس میں 63 پستول، 8800 گولیاں، 2 ایس ایم جیز، 2 ایم فور، 18 بارہ بور گنز اور 3 کلو حشیش شامل ہے۔ پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر اسلحہ اسمگل کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *