انڈیا کے ہتھیاروں میں ہونے والی پیش رفت پر پاکستان عالمی سطح پر آواز بلند کرے گا، سرتاج عزیز

sartaj aziz

پاکستان کے وزیرِ اعظم کے مشیرِ خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں ہے اور وہ اپنی دفاعی صلاحیت کو بہتر بناتا رہے گا۔ ریڈیو پاکستان سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کے انڈیا کے سپر سانک انٹرسیپٹر میزائل کے تجربے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اب یقیناً پاکستان اپنے دفاعی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایڈوانس ٹیکنالوجی استعمال کرے گا۔انڈیا نے سپر سانک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا جو کسی بھی آنے والے بیلسٹک میزائل کو راستے میں ہی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاکستان کے مشیرِ خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ انڈیا کو امریکہ کا تعاون حاصل ہے کیونکہ واشنگٹن کے خیال میں چین کا مقابلہ کرنے کے لیے انڈیا کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ انڈیا کے ہتھیاروں میں ہونے والی اس پیش رفت پر پاکستان عالمی سطح پر آواز بلند کرے گا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *