ایم کیو ایم اعلان کرے کہ وہ اپوزیشن کے فیصلوں کی حمایت کرے گی، متحدہ اپوزیشن

7

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں ایم کیو ایم کو شامل کئے جانے یا نہ کرنے سے متعلق اجلاس جاری ہے جس میں دونوں جانب سے شکوے شکایتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس جاری ہے جس میں اعتزاز احسن، شاہ محمود قریشی، طارق اللہ، شارق بشیر چیمہ اور دیگر شریک ہیں جب کہ ایم کیو ایم کی جانب سے شیخ صلاح الدین اور عبدالوسیم شریک ہیں۔اجلاس کے دوران اپوزیشن رہنماؤں اور ایم کیو ایم وفد میں شکوے شکایتیں کی گئیں جب کہ ایم کیو ایم کے وفد نے شکوہ کیا کہ ایم کیو ایم ایوان کی تیسری بڑی حزب اختلاف کی جماعت ہے جسے نظرانداز کیا جارہا ہے جس پرشاہ محمود قریشی نے شکوہ کیا کہ ایم کیو ایم کو اگر کسی چیز پر اپنے تحفظات تھے تو انہیں بتانا چاہیئے تھا جب کہ خورشید شاہ نے کہا کہ جس طرح ایم کیو ایم اپوزیشن سے الگ ہوئی اس پردکھ ہوا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں نے ایم کیو ایم کو متحدہ اپوزیشن میں شامل کرنے کے لئے شرط رکھتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اپوزیشن میں رہنا چاہتی ہے تو ایوان میں اس کا اعلان کرے  اور میڈیا پر بھی اس کا اعلان کرے کہ  وہ اپوزیشن کے فیصلوں کی حمایت کرے گی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *