ہمیں حجاب تک لینے کی اجازت نہیں دی جارہی، نشتر ہسپتال ملتان کی نرسوں کا احتجاج

nursessssssss

ملتان نشتر میڈیکل ہسپتال میں نرسوں نے کام کاج بند کر دیا ہے اور ہسپتال میں مریضوں کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔ نرسیں اپنے موقف پر ڈٹی ہوئی ہیں اور پر عزم ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال کی نرسوں نے ہڑتال کر دی ہے۔ نرسوں کو سپرٹنڈنٹ کے خلاف کافی شکایات ہیں۔ انہوں نے احتجاج کی وجہ بتائی ہے کہ انہیں حجاب کی اجازت نہیں اور آہستہ آہستہ سکارف بھی اتروا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نرسوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں حجاب پہننے کی اجازت دی جائے اور میڈیکل چھٹیاں بھی دی جائیں، ابھی تک ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں ہوا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *