گرمی کی شدت، اسکولوں میں چھٹیوں کی نئی تاریخ آ گئی

Holidays

لاہور -گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث پنجاب حکومت نے 24 مئی سے ہی موسم گرما کی تعطیلات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کی سربراہی میں محکمہ تعلیم کے اعلی افسران کا اجلاس ہوا جس میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث  پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 24 مئی سے ہی موسم گرما کی تعطیلات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبے بھر کے تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 15 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل پنجاب حکومت نے یکم جون سے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا تھا جب کہ یکم جون تک اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر کے تعلیمی سرگرمیاں 11 بجے تک محدود کرنے کا حکم دیا تھا۔ قبل ازیں سندھ حکومت نے بھی 20 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا :-

گرمی کی شدت، اسکولوں میں چھٹیوں کی نئی تاریخ آ گئی” پر ایک تبصرہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *