اسکول میں آتشزدگی سے 17 طالبات ہلاک

ThaiLand

 پولیس کا کہنا ہے کہ یہ آگ اتوار کی رات کو لگی جب 5 سے 13 سال کی یہ بچیاں سو رہی تھیں۔ ایک مقامی اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ 38 طالبات اس وقت وہاں موجود تھیں۔ 5 طالبات زحمی ہیں جبکہ دو ابھی لاپتہ ہیں۔ تھائی لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ مقامی میڈیا پر دکھائے جانے والے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیانگ رائی نامی علاقے میں دو منزلہ عمارت آگ کے لپیٹے میں ہیں جبکہ آگ بجھانے والے اہلکار اس پر قابو پانے کی کوشش میں ہیں۔

علاقے کے نائٹ گورنر ارکوم ساکاپن کا کہنا تھا کہ کچھ طالبات جاگ رہی تھیں اس لیے وہ بچ نکلنے میں کامیاب رہیں۔ ’لیکن دوسری بچیاں سو رہی تھیں اور نکل نہیں پائیں اور اس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں۔‘ مرنے والی طالبات کی لاشیں شناخت کے لیے ہسپتال پہنچائی گئی ہیں جبکہ لاپتہ طالبات کی تلاش کی جا رہی ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے اس نجی سکول میں زیادہ تر پہاڑی علاقوں کی طالبات زیرِ تعلیم ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *