کیا آپ شدت پسند ہیں؟

naeem-baloch1اپنے رجحانات کا جائزہ لینا خود احتسابی کا ایک حصہ ہے۔اور خود احتسابی ایک انتہائی مثبت قدر ہے۔ آئیے آج ہم ایک ایسے ہی عمل سے اپنے آپ کو گزارتے ہیں۔ ایسا ممکن ہے کہ ہم سے کوئی یہ سوال کرے کہ کیا آپ شدت پسندی کا شکار ہیں؟ یقیناًہمارا جواب نہیں میں ہو گا لیکن جس طرح کی عدم برداشت والی فضا میں ہم زندگی بسر کررہے ہیں یہ ممکن ہے کہ ہم شدت پسندی کو برائی سمجھنے کے باوجود اس میں مبتلا ہو چکے ہوں۔ چنانچہ ہم آپ کے سامنے ایک سوالنامہ رکھتے ہیں۔ پہلے آپ اپنے جواب پر نشان لگائیے اس کے بعد نمبر دیکھتے ہوئے اپنے اندر شدت پسندی کے رجحان کا جائزہ لیجیے:
1۔ آپ مسجد/ عبادت گاہ یامذہبی مجالس میں کتنی ایک شرکت کرتے ہیں:
(الف) کبھی نہیں (ب) عیدین کے موقع پر (ج) ہرجمعہ (د) کبھی کبھار (ہ) باقاعدگی کے ساتھ
2۔ آپ مذہبی مجالس میں کتنا وقت صرف کرتے ہیں:
(الف) قرآن کے ہفتہ وار دروس (ب) قرآن کا ذاتی مطالعہ (ج) گروپ مطالعہ (د) ٹی وی کے مذہبی پروگرام
3۔ مذہبی رجحانات کے حوالے سے اپنے مشاہدات واضح کریں۔
(الف) میں اللہ کی موجودگی کو محسوس کر سکتا ہوں
(ب) مجھے یقین ہے کہ خدا نہیں ہے
(ج) میرا خیال ہے کہ خدا نہیں ہے مگر یقین سے نہیں کہہ سکتا
(د) میں اس حوالے سے غیر واضح ہوں
(ر) یقین تو نہیں لیکن لگتا ہے کہ خدا ہوگا
(ہ) میں اپنی ذات کی حد تک خدا پر یقین رکھتا ہوں
4۔ آپ کی زندگی میں مذہب کا کتنا عمل دخل ہے؟ ترجیحات واضح کریں۔
(الف) میرے معاملات زندگی کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں
(ب) میں بعض معاملات میں اپنے آپ کو مذہب کی روایات پر عمل کرنے پر مجبور پاتاہوں مثلاً پیدائش اور موت کی رسومات، تقریبات وغیرہ
(ب) میں مذہبی عبادات نہیں کرتا لیکن سماجی رسوم کے حوالے سے مذہب کا پابند ہوں۔
(ج) میں ہر لحاظ سے مذہب پر عمل کرنا ضروری سمجھتاہوں لیکن کمزوری کی وجہ سے ایسا نہیں کر پاتا اور اپنے آپ کو گناہگار سمجھتا ہو۔
(د) میں مکمل طورپر مذہبی زندگی بسر کرتا ہوں۔
(ہ)میں صرف ان مذہبی عبادات ورسوم میں شرکت کرتا ہوں جس کا میں قائل ہوں
سوال نمبرایک: الف:زیرو۔ب:1ج۔3 د۔ 2 ہ۔5
سوال نمبر2 الف:زیرو۔ب:3ج۔5 د۔ 2
سوال نمبر3: الف:زیرو۔ب:0ج۔3 د۔4۔ر2. ہ۔5
سوال نمبر4: الف:زیرو۔ب:3ج۔3 د۔ 0 ہ۔5
نتائج:اگر آپ کے نمبر18 سے 20 ہیں تو مبارک ہو، آپ شدت پسندی سے پاک ہیں۔ اگر آپ کے نمبر 5 سے کم ہیں تو آپ پورے شدت پسند ہیں۔ آپ معاشرے کے لیے خطرہ ہیں۔ اپنی اصلاح کیجیے۔ اگر آپ کے نمبر 8سے کم ہیں توآپ کے اندر شدت پسندی کے رجحانات ہیں لیکن اسے  کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کے نمبر 9 سے 14تک ہیں تو معاشرے کے ایک اچھے فرد ہیں۔ مگر آپ  وقتی طور پر شدت پسندی کا اظہار کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے نمبر15سے17 ہیں تو بھی آپ مبارک باد کے مستحق ہیں، البتہ بہتری کی گنجایش بہر کیف موجود ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *