نوجوان لڑکی کا مبینہ طور پرگینگ ریپ کرنے کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دی

54f

ریپ کے واقعات اتنے عام ہو چکے ہیں کہ آئے دن کوئی نہ کوئی خبر نظروں سے گذرتی رہتی ہے۔ درج ذیل خبر میں مشتبہ افراد نے ایک لڑکی کا مبینہ طور پر گینگ ریپ کیا اور بعد میں اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دی ۔ پولیس ابھی تک ان کی تلاش میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں پولیس ریو ڈی جنیرو میں ایک نوجوان لڑکی کا مبینہ طور پرگینگ ریپ کرنے اور بعد میں اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرنے والے 30 مشتبہ افراد کو تلاش کر رہی ہے۔اطلاعت کے مطابق یہ لڑکی سنیچر کو اپنے بوائے فرینڈ کے گھر گئی تھیں تاہم بعد میں جب ان کو ہوش آیا تو انھیں بہت سے افراد نےگھیرا ہوا تھا۔ریپ کے اس واقعے کے بعد گرفتاری کے ورانٹ جاری کیے گئے جن میں لڑکی کے بوائے فرینڈ کا نام بھی شامل ہے۔اس حملے کے بعد ایک آن لائن مہم کا آغاز ہوا جسے ’کلچر آف ریپ ان برازیل‘ کا نام دیا گیا ہے۔ریپ کے اس واقعے کے حوالے سے متضاد باتیں سامنے آ رہی ہیں لیکن اطلاعات کے مطابق یہ نوجوان لڑکی مغربی ریو کی ایک غریب آبادی میں اپنے بوائے فرینڈ کے گھر گئی تھیں جہاں ان پر یہ حملہ ہوا۔اطلاعات کے مطابق پولیس کو دیے اپنے بیان میں انھوں نے بتایا کہ جب اتوار کے روز ان کی آنکھ کھلی تو وہ برہنہ اور زخمی تھیں۔ وہاں سے پھر وہ اپنے گھر آگئیں۔چند دن بعد انھیں معلوم ہوا کے مبینہ طور پر ریپ کرنے والوں نے اس حملے کی تصاویر ٹوئیٹر پر شائع کر دی ہیں۔ایک 40 سکینڈ کی ویڈیو بھی جاری کی گئی جسے بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا اور اس پر خواتین مخالف تبصرے بھی کیے گئے۔ تاہم بعد میں اس اکاؤنٹ کو بند کر دیا گیا۔اس حملے کے خلاف مہم کا آغاز کرنے والوں نے آئندہ دنوں میں احتجاج کی کال بھی دے رکھی ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *