آپ کے معاشی حالات آپ کے جنسی تعلقات پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں

ہانگ کانگ یونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق انسان کے پاس موجود دولت کا تناسبupset-womanf اُس کے رومانوی جنسی روابط پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ اس بارے میں محققین کا ماننا ہے انسان اپنے پاس موجود دولت سے اندازہ لگاتا ہے کہ اُس کا کسی لڑکے یا لڑکی سے تعلق وقتی ہوگا یا دائمی۔ تحقیق کنندہ Darius Chan, کا کہنا تھا کہ اس تحقیق کے ذریعے وہ پتہ لگانا چاہتے تھے کہ دولت کا انسان کے تعلقات یا رشتوں پر کیا نفسیاتی اثر ہو سکتا ہے۔ تحقیق کے لیے طالبِ علموں کو دو گروہوں میں تقسیم کردیا گیا۔ پہلے گروہ کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ دولتمند تھے وہ اپنے ساتھی کی ظاہری خوبصورتی کو بہت اہمیت دے رہے تھے اور وہ اپنے ساتھی کے ساتھ ایک وقتی تعلق چاہتے تھے جبکہ غریب لوگوں کا معاملہ بالکل اُلٹ تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ جو امیر خواتین تھیں اُنہوں نے بھی ظاہری خوبصورتی کو زیادہ اہمیت نہیں دی۔
ایک مزیدار حقیقت جو سامنے آئی وہ یہ بھی تھی کہ وہ خواتین جو اپنے تعلقات میں مضبوط تھیں اُن پر دولت کا ہونا یا نا ہونا بالکل بھی اثر انداز نہیں ہوا۔ یہ تحقیق ایک بہت چھوٹے پیمانے پر کی گئی تھی مگر اس سلسلے میں مزید تحقیق سے اور بھی کئی حقائق سامنے آسکتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *