کون لوگ ہیں ہم ؟

منیر فاطمی

qadri ki

پہلے ذرا یہ وڈیولنک دیکھ لیجئے!

‫ .. - Socialism for Pakistan | Facebook‬

ممتاز قادری کو پھانسی ملتے ہی مولویوں کی عید ہوگئی ہے، جس کے جو جی میں آرہا ہے ڈرامے کر رہا ہے، حال ہی میں ایک علامہ صاحب نے فرمایا کہ جب ممتا ز قادری کو پھانسی کے بعد باہر لایا گیا تو ان کے والد صاحب نے ایمبولینس میں بیٹے کی میت کا منہ چومنے کے لیے دروازہ کھولا تو قادری صاحب اٹھ کر بیٹھ گئے لیکن جب پولیس والے قریب آئے تو جلدی سے دوبارہ مردہ بن گئے- کیا کمال کی موت ہے ، جب جی چاہا جی اٹھے ، جب جی چاہا مر گئے- بقول مولوی صاحب یہ بات انہیں خود قادری صاحب کے والد نے بتائی تھی- میرا خیال ہے قادری صاحب کے والد کو اچھی طرح احساس ہو گیا ہے کہ وہ کس 'مقام' پر فائز ہوچکے ہیں لہذا اب ان کے منہ سے جو بھی نکلے گا آگے سے واہ واہ ہوگی- ویسے ایک بات کی سمجھ نہیں آئی کہ پولیس والوں کو دیکھ کرقادری صاحب دوبارہ مردے کیوں بن گئے؟ شائد اس لیے کہ کہیں انہیں دوبارہ نہ پھانسی دے دی جائے- یہ تو خیر ایک بات تھی، دوسری بات بھی مولوی صاحب نے کمال کہی، راوی اس کے بھی قادری صاحب کے والد بتائے گئے- فرمایا کہ قادری صاحب کے چہلم کے موقع پر جب ڈی چوک میں دھرنا دیا گیا تو ممتاز قادری کے والد صاحب دھرنے والوں کے لیے پانی لے کر گئے جنہیں پولیس نے آگے نہیں جانے دیا اور وہ مجبورا" بیٹے کی قبر پر آکر رونے لگے، اسی اثنا میں قادری صاحب کی قبر سے دو تلواریں نکلیں اور آپس میں ٹکرا گئیں، قادری صاحب کی آواز آئی'فکر نہ کریں کل تک معاملہ ختم ہوجائے گا' اور پھر ٹھیک اگلے دن حکومت اور مظاہرین میں معاملات طے پاگئے- قادری صاحب کی کرامات کے یہ واقعات سن کر بڑا دل چاہتا ہے کہ سوال کیا جائے کہ ایسی کوئی آواز کبھی غازی علم دین شہید کی قبر سے بھی آئئ؟ وہ بھی تو عاشق رسولؐ تھے، پھر قادری صاحب بعد از مرگ اتنے ایکٹوکیوں ہیں-بس دیکھتے جائیے، دھرنے کے موقع پر مولویوں کی 'پاکیزہ' زبانیں تو سب نے ملاحظہ کرہی لی تھیں، اب قادری صاحب کے مزار سے لاکھوں کمانے کے حربے تیار ہورہے ہیں- قادری صاحب کا مزار اسی صورت چل سکتا ہے اگر لوگوں کے ذہنوں میں یہ بات بٹھا دی جائے کہ قبلہ ابھی بھی بنفس نفیس زندہ تشریف لاتے ہیں - یہ قوم جتنے کچے ذہن کی ہے اس کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے، ہمیں بیوقوف بناتے رہیں، انشا اللہ ہم آپ کو مایوس نہیں ہونے دیں گے-ممتاز قادری کی قبر پر سجدے بھی شروع ہوگئے ہیں اور چندے کا بڑا ڈبہ بھی نصب کر دیا گیا ہے-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *