حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہہ کی شان میں گستاخی کرنے والے کو سزا مل گئی

jail

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی وقار منصور نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی کے الزام میں گرفتار ملزم کو تین سال قید اور 45 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی، سزا پانے والے ملزم مروت حسین کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ ائیرپورٹ کی پولیس نے 29 مئی 2012 کو مقدمہ درج کیا تھا، مدعی مقدمہ محمد ارشد کے مطابق وہ رحمت آباد کے علاقہ میں اپنی دودھ دہی کی دکان پر موجود تھا کہ اسی اثنا میں مروت حسین نامی شخص نے آکر حضرت عائشہ کی شان میں گستاخی کرنا شروع کر دی جب مجھ سمیت وہاں موجود لوگوں نے اسے سمجھاتے ہوئے منع کیا تو وہ ملعون باز آنے کی بجائے اونچی اونچی آواز میں گالیاں بکنے لگا، مدعی کے وکلا بشارت اللہ خان اور طلال الدین بٹ کے مطابق اس صورتحال کے بعد مقدمہ درج نہ کرنے پر لوگوں نے شدید احتجاج کیا اور صورتحال کو خراب ہوتا دیکھ کر پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، چشم دید گواہوں کے بیانات قلمبند اور فریقین کے وکلاء کی بحث مکمل ہونے کے بعد گزشتہ روز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *