نامورلیجنڈ باکسرانتقال کرگئے

Mohamad Ali

واشنگٹن -باکسنگ لیجنڈ محمد علی امریکا میں انتقال کر گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نامور باکسر محمد علی طویل علالت کے بعد امریکا میں انتقال کر گئے ہیں ، وہ سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ان کی عمر 74برس تھی۔

محمد علی نے سنہ 1984 میں پارکنسنز کی تشخیص کے بعد باکسنگ چھوڑ دی تھی۔ تین مرتبہ عالمی فاتح رہنے والے علی کو آخری بار سنہ 2015 میں پیشاب کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کروایا گیا تھا۔ اس سے پہلے وہ سنہ 2014 میں نمونیے کے باعث ہسپتال میں داخل رہے۔ وہ پہلی مرتبہ باکسنگ کے عالمی چیمپیئن سنہ 1964 میں بنے پھر انھوں نے یہ اعزاز 1974 اور پھر 1978 میں بھی حاصل کیا۔ امریکہ کی ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد علی پہلے کیسیئس کلے کے نام سے جانے جاتے تھے لیکن سونی لسٹن کے خلاف 25 فروری سنہ 1954 کو ہونے والے اہم مقابلے کے اگلے ہی دن انھوں نے اعلان کیا کہ وہ اسلام قبول کر رہے ہیں اور اپنا نام بدل کر محمد علی رکھ لیا :-

:-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *