مصری صدارتی انتخاب میں حصہ لینا حرام قرار

alsisiمصری نژاد قطری عالم دین علامہ یوسف القرضاوی نے مصری عوام پر زور دیا ہے کہ 26، 27 کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں حصہ نہ لیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق علامہ یوسف القرضاوی نے فتوی نما اپنا بیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں انٹرنیشنل یونین آف اسلامی اسکالرز کے زیر اہتمام القدس کانفرنس کے اختتام پر جاری کیا۔

علامہ قرضاوی کا یہ فتوی ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے کہ جب پیش آئند صدارتی انتخاب میں سابق فوجی سربراہ عبدالفتاح السیسی کی کامیابی کو نوشتہ دیوار قرار دیا جا رہا ہے۔

علامہ یوسف القرضاوی کے بقول عبدالفتاح نے منتخب حکومت کو شب خون مار کر ختم کیا اور پھر اقتدار پر قابض ہوا، ایسے امیدوار کو ووٹ دینا حرام ہے۔علامہ یوسف القرضاوی مصری نژاد عالم دین ہیں، تاہم ان کے پاس اس وقت قطری شہریت ہے۔ وہ عرب دنیا میں اخوان المسلمون کے پرجوش حامی سمجھے جاتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *