دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا اعلان

khilari

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیسٹ ٹیم میں اوپننگ کیلئے محمد حفیظ، شان مسعود اور سمیع اسلم، مڈل آرڈر بیٹنگ میں کپتان مصباح الحق، یونس خان، اظہر علی، افتخار احمد اور اسد شفیق، فاسٹ باؤلرز میں وہاب ریاض، سہیل خان، محمد عامر، راحت علی اور عمران خان، سپنرز میں ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ جبکہ ٹیم میں دو وکٹ کیپرز سرفراز احمد اور محمد رضوان کو شامل کیا گیا ہے۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ذوالفقار بابر، محمد حفیظ اور یاسر شاہ کو ڈاکٹرز نے فٹ قرار دیدیا ہے اس لئے انھیں ٹیم میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ محمد عامر کی شمولیت ویزے سے مشروط ہوگی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *