رمضان المبارک کے دوران دفاتر کے اوقات کار میں کمی

government-office

حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق کراچی میں سرکاری ادارے پیرسے جمعرات صبح 8 سے2 بجے تک کھلیں گے جب کہ جمعے کو صبح آٹھ سے دوپہر 12 بجے تک دفاترمیں کام کیا جائے گا۔ بلوچستان کے سرکاری دفاتر میں اوقات کار8:30 سے دن 2 بجے تک ہونگے جبکہ عدالتوں کے اوقات کار صبح 8:30 سے ڈیڑھ بجے تک ہوں گے۔

وہ سرکاری دفاترجو ہفتے میں پانچ دن کام کرتے ہیں ان کے اوقات کار صبح 8:30 سے ایک بجے تک ہونگے۔ رمضان المبارک کے لئے بینکوں کے اوقات کاربھی تبدیل کئے گئے ہیں، بینک پیرسے جمعرات تک صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے جب کہ جمعہ کو بینک صبح 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک کام کریں گے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *