وزیراعظم کو آج ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا جائے گا، مریم نواز

maryam

لندن ۔ وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ وزیراعظم کو آج ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا جائے گا ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہناتھا کہ ڈاکٹرز وزیراعظم نوازشریف کی صحت اور ٹیسٹ کی رپورٹوں سے مطمئن ہیں جس کے بعد انہیں آج ہی ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی حالت میں بہتری آنے لگی ہے جس کی بدولت وہ ہر گھنٹے بعد چہل قدمی کر تے ہیں اور کھانا پینا بھی شروع کردیا ہے۔جبکہ نجیہ ٹی وی نے ہسپتال ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو آج گھر منتقل کردیاجائےگا۔تفصیلات کے مطابق لندن میں موجود وزیر اعظم کے صاحبزادے نے حسین نواز نے ان کی طبیعت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے بلڈ ٹیسٹ کے نتائج بہتر آرہے ہیں ،آپریشن کے بعد دی جانے والی بیشتردوائیں بند کردی گئیں ہیں۔ ڈاکٹروں کا مشورہ ہے کہ وزیر اعظم کو ایک سے ڈیڑھ ہفتہ آرام کرنا پڑے گا،ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق نوازشریف چہل قدمی کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نوازشریف کی طبیعت میں کافی بہتری آرہی ہے ۔انہوں نے کہا شہباز شریف اورعرفان صدیقی نے آج وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران ان کی عیادت کی :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *