3 بہنیں دریائے کابل میں ڈوب کر جاں بحق

Kabul River

نوشہرہ -نوشہرہ کے قریب دریائے کابل میں ڈوب کر تین سگی بہنیں جان کی بازی ہار گئیں ، تینوں بہنیں شادی کی تقریب میں شرکت اور خریداری کیلئے نوشہرہ گئی تھیں کہ دریائے کابل کی تیز لہروں کی نذر ہوگئیں ، غوطہ خوروں کے کوشش کے بعد ایک لڑکی کی لاش تلاش کر لی ہے جبکہ دو کی تلاش کا کام جاری ہے ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *