کھیل

کراچی ٹیسٹ: فواد عالم ٹیم میں جگہ نہ بنا پائے

Share

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعرات کو میچ کے پہلے روز اب سے کچھ دیر قبل تک پاکستان نے دو اوورز کے کھیل میں بغیر کسی نقصان کے ایک رن بنایا ہے۔

اس وقت کریز پر عابد علی اور شان مسعود موجود ہیں۔

پاکستان نے صرف ایک تبدیلی کی ہے۔ یاسر شاہ کو عثمان شنواری کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ فواد عالم اس مرتبہ بھی ٹیم میں جگہ نہ بنا پائے۔

پاکستانی ٹیم: شان مسعود، اظہر علی، عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم،حارث سہیل، محمد رضوان، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، محمد عباس، نسیم شاہ

پاکستان، سری لنکا

سری لنکا نے ایک تبدیلی کی ہے۔ ٹیم میں لستھ ایمبل دینیا کو شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکن ٹیم: ڈی میتھ کرونارتنے، کوشل مینڈس، دنیش چندی مل، انجیلو میتھیوز، دھنن جیایا ڈی سلوا، نیروشان ڈک ویلے، اوشادہ فرنینڈو، دلروان پریرا، وشوا فرنینڈو، لستھ ایمبل دینیا، لاہیرو کمارا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق طلبہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں اپنے شناختی کارڈ یا ادارے کے کارڈ کی مدد سے فری انٹری حاصل کر سکتے ہیں۔ انھیں اس سلسلے میں ماجد خان، نسیم الغنی، ظہیر عباس اور اقبال قاسم انکلویر میں جانا ہوگا۔

پہلا میچ ڈرا

راولپنڈی ٹیسٹ

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ پاک سری لنکا سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہوا تھا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں تین دن کا کھیل بارش سے متاثر ہوا تھا تاہم پانچویں روز پاکستان نے سری لنکا کے 308 رنز کے جواب میں 252 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی اننگز کی خاص بات عابد علی اور بابر اعظم کی سنچریاں تھیں۔