عدالت سے اجازت مل گئی

Amir Khan

 کراچی -انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رہنما عامر خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نائن زیرو میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کے مقدمے کی پیروی کر رہے ہیں جب کہ انہوں نے عدالت سے بیرون ملک جانے کی استدعا کی۔ عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے 20 جولائی کو کیس کی سماعت پر حاضر ہونے کا حکم دے دیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *