بقایا جات کی عدم ادائیگی، پورے ملک کی نشریات معطل

Vanwato1

جنوبی بحرالکاہل کے ملک وانواتو کے سرکاری ریڈیو اور ٹی وی کی نشریات بجلی کے بل کی عدم ادائیگی کے سبب پیر کو معطل ہو گئیں۔ ریڈیو نیوزی لینڈ انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق ریڈیو وانواتو اور ٹیلی ویژن بلونگ وانواتو پر مکمل بلیک آؤٹ رہا اور ملک بھر لوگ انھیں سننے یا دیکھنے سے قاصر رہے۔ پیسِفک نیوز ویب سائٹ کے مطابق سرکاری وی بی ٹی سی، جس کے تحت دونوں سروسز کام کرتی ہیں، ان کی بجلی بقایہ جات ادا نہ کرنے کی پاداش میں گذشتہ ہفتے کاٹ دی گئی تھی، لیکن وہ ڈیزل جنریٹر کی مدد سے پروگرام نشر کرتے رہے۔ تاہم یہ انتظام زیادہ دنوں تک نہ چل سکا اور پیر کو ایندھن ختم ہو گیا جس کے نتیجے میں دونوں ٹی وی اور ریڈیو سٹیشن خاموش ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق منگل کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ جب وی بی ٹی سی تقریباً ایک لاکھ امریکی ڈالر کے بقایہ جات ادا کرنے سے قاصر رہی تھی تو پہلے بھی ایسا ہی معاملہ پیش آيا تھا۔

گذشتہ ہفتے جب وانواتو کے وزیر اعظم نے تنقید کی تھی کہ نشریات صرف دور افتادہ جزائر ہی پر دستیاب ہیں تو کمپنی کے نئے چیئرمین جونیتھی جیریٹی نے ملک بھر میں ریڈیو کی خدمات فراہم کرنے کا عہد کیا تھا۔ خیال رہے کہ وانواتو جزائر جنوبی بحرالکاہل میں پھیلے ہوئے 80 جزائر پر محیط ہے اور 1300 کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ یہاں آباد لوگ طوفانوں اور آتش فشاں کے پھٹنے کی اہم معلومات کے لیے ریڈیو اور ٹی وی سروسز پر انحصار کرتے ہیں۔ یہ آفات اس علاقے میں بہت عام ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *