کیا آپ جانتے ہیں ok کا مطلب کیا ہے؟؟؟

Hand Holding Wooden Letter - OK

انگریزی زبان میں OK کا شمار ان الفاط میں ہوتا ہے جنھیں بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ شاید لفظ ہیلو کے بعد OK ہی پوری دنیا میں زیادہ زبان زد عام ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا مطلب کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں آج تک ریڈ انڈین زبانوں کے بہت سے الفاظ استعمال ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ امریکہ کی آدھی ریاستوں کے نام ریڈ انڈین ہیں۔ مثلاً ٹینیسی، اوہائیو، وِسکنسن، ڈکوٹا، اڈاہو اور اوکلاہاما ریڈ انڈین نام والی ریاستیں ہیں۔ کہتے ہیں کہ ایک امریکی نو آباد کار کسی ریڈ انڈین قبیلے کے اجلاس میں بیٹھا ہوا تھا۔ اجلاس میں اس قبیلے کے سردار کو عمائدین مختلف مشورے دے رہے تھے جنھیں وہ سنتا اور او کے کے الفاظ ادا کرتا جاتا۔ امریکی نو آباد کار یہ لفظ سنا تو اسے بے حد پسند آیا جس نے اسے اپنے دیگر ساتھیوں میں عام کر دیا۔ اس لفظ OK بارے میں ایک دوسری روایت ہے کہ امریکی صدر اینڈریو جیکسن نے آل کوریکٹ کے غلط ہجوں oll korrect کے مخفف او کے کو رواج دیا، لیکن اس بارے میں تاریخ میں کوئی ثبوت نہیں ملتا۔ ایک اور روایت میں کہا جاتا ہے کہ سن 1800 کے قریب ہونے والی ایک انتخابی مہم میں ایک امریکی صدارتی امیدوار کا تعلق Old Kinderhook نامی گاؤں سے تھا۔ اس کے حامیوں نے اسی نام کے پہلے حروف لے کر ایک او کے گروپ بنا لیا۔ اسی طرح امریکی ریلوے کے ایک ملازم کی داستان بھی بہت مشہور ہے جس کا نام Obadiah Kelly تھا اور ہر پارسل پر نشانی کی خاطر اپنے نام کے پہلے حروف OK درج کر دیتا تھا۔ اور وہیں سے یہ لفظ مشہور ہو گیا ہے لیکن ان کہانیوں سے زیادہ مضبوط یہ دلیل معلوم ہوتی ہے کہ OK کسی ریڈ انڈین زبان کا لفظ ہے۔ ایک ایسا لفظ ہے جسے امریکی بجا طور پر ایک خالص امریکی لفظ قرار دیتے ہیں کیونکہ یہ لفظ انگریزی زبان کے ساتھ انگلستان سے وہاں نہیں پہنچا بلکہ امریکی سرزمین کی اپنی پیداوار ہے:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *