ملک بھرمیں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی

MoonSoon Rain

اسلام آباد  -محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے تین سے چار روز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے مزید پری مون سون بارشیں ہوں گی۔  محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اورگرم رہے گا تاہم آج شام یا رات کو کشمیر، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواو¿ں اور آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستور گرم اور خشک رہے گا۔
آئندہ 48گھنٹوں کے دوران کشمیر، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں ڈویڑن، اسلام آباد، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، ڈی آئی خان ڈیڑن میں بعض مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستور گرم اور خشک رہے گا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *