اسلام کے علاوہ 6 مذاہب جو کہ روزہ رکھتے ہیں

Fast

ماہِ رمضان کا دوسرا عشرہ شروع ہو چکا اور دنیا بھر میں مسلمان روزے رکھ رہے ہیں لیکن دنیا میں اسلام کے علاوہ دیگر ایسے مذاہب بھی ہیں جو اپنے پیروکاروں کو مختلف مذہبی ایام میں روزہ رکھنے کی تاکید کرتے ہیں۔  اسلام کے علاوہ ایسے مذاہب کی تعداد چھ ہے جن کے ماننے والوں کو روزہ رکھنا پڑتا ہے۔

یہودیت

Yahoodi Fast
یہودیت میں’’یوم کپر‘‘ یا ’’یومِ کفارہ‘‘ کو روزے کے دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہودی کیلنڈر میں چھ مزید روزے بھی شامل ہیں جن میں ’’تشاباؤ‘‘ کے دن کا روزہ بھی شامل ہے۔ اس روز یروشلم میں یہودی معبدوں کو تباہ کیا گیا تھا۔

بدھ مت

Budhism
بدھ مت سے تعلق رکھنے والے قریباً تمام فرقے سال میں کچھ روز ضرور روزہ رکھتے ہیں۔ ان میں پورے چاند کے دن اور دوسرے ایام شامل ہیں۔

کیتھولک

Annie Wildes, left, and Angie Tomlinson, faith community nurse, pose for a photo at St. Philip Neri Catholic Church, 1107 Felix Pl., in Midwest City, Okla., Monday, Feb. 15, 2016. Members of the church are participating in the Daniel Fast for Lent. Photo by Nate Billings, The Oklahoman

عیسائی مذہب کے اہم فرقے کیتھولک سے تعلق رکھنے والے افراد ’’ایش وینس ڈے‘‘ اور ’’گڈ فرائیڈے‘‘ کو روزہ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ کیتھولک عیسائی نفس کشی کی مدت میں آنے والے تمام جمعہ کے روز میں گوشت کھانے سے پرہیز کرتے ہیں۔

ہندو مت

Hindu Fast
ہندو مذہب میں نئے چاند کے موقع پر اور شوراتری اور سرسوتی جیسے تہواروں کے موقع پر روزے رکھنا عام ہے.

مور مونز

Mormons Fast
مور مونز سے تعلق رکھنے والے افراد ہر مہینے کے پہلے اتوار کو روزہ رکھتے ہیں۔

بہائی

Bahai Fast
بہائی مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد بہائی سال کے 19 ویں مہینے میں یعنی 2 سے 20 مارچ تک، جو ’’ایلا‘‘ کہلاتا ہے روزے کھتے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *