حکومت رویہ تبدیل کرے ورنہ مڈٹرم الیکشن غیر آئینی مطالبہ نہیں ہوگا‘ خورشیدشاہ

khurshid shahقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ ہم حکومت کے نہیں جمہوریت کے ساتھ ہیں ‘ عوام جس دن حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے عوامی جماعت ہونے کی وجہ سے پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ ہو گی‘ حکومت اپنا رویہ تبدیل کرے ورنہ مڈٹرم الیکشن کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں ہو گا۔ وہ سابق صوبائی وزیر و ضلعی صدر پی پی پی محمد اشرف خاں سوہنا کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ شدید ترین تحفظات کے باوجود صرف سسٹم کے استحکام کے لئے دھاندلی کے نتائج کے ہوتے ہوئے حلف اٹھایا ۔مگر ایک سال کا عر صہ گزرنے کے باوجودحکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہے ۔یہی وجہ ہے کہ آج ملک میں جلسے جلوسوں کا واویلا اٹھنے لگا ہے جو عوام میں غصے اور بے چینی کی نشاندہی کرتا ہے۔ پی پی پی ساری صورتحال کو بغور دیکھ رہی ہے اور اسکا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *