کراچی فیکٹری میں آگ لگ گئی

Factory

کراچی -کراچی کےعلاقے سائٹ کی گارمنٹ فیکٹری لگی آگ پر تین گھنٹے سے زائد گذرنے کے باجود قابو نہیں پایا جاسکا ۔ ایک درجن سےزائد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔ سائٹ کے علاقے میں واقع ایک گارمنٹ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ اطلاع ملنے پر پہلے تین فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچیں ۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید دو گاڑٰیاں طلب کی گئیں لیکن فیکٹری میں موجود نائیلون ، کپڑا اور دیگر اشیا میں لگی آگ نہیں بجھ سکی بلکہ اس کی شدت میں مزید اضافہ ہوا تو فائر حکام نے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا اور شہر بھر کی فائربریگیڈ کی طلب کی گئیں ۔ فائر حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے قریب سے گیس پائپ لائن گذرنے سے مشکلات کا سامنا ہے ۔ گیس لائن بند نہ ہونے سے بڑا نقصان ہوسکتا ہے ۔ گیس لائن بند ہونے کے بعد ہی فائر بریگیڈ کا عملہ فیکٹری کے اندر داخل ہوکر آگ بجھا سکتا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *