کیا کبھی آپ نے ایسے لمبے انڈوں والی مرغی دیکھی ہے؟

Long Eggs

کوپن ہیگن -آپ نے جب پہلی بار ان لمبے انڈوں کی تصویر دیکھی ہوگی تو آپ کے ذہن میں سب سے پہلے یہ بات آئی ہوگی کہ اس طرح کے انڈے کون سی مرغیاں دیتی ہیں؟تو اس کا جواب انتہائی سادہ ہے کہ یہ انڈے تو مرغیوں کے ہیں لیکن ان کا یہ سائز انسانوں کا بنایا ہوا ہے۔ ڈنمارک میں اس طرح کے انڈے مشینوں پر بنائے جاتے ہیں اور انہیں اس طرح تیار کیا جاتا ہے کہ یہ لمبے لمبے ہوتے ہیں اور انہیں کاٹ کر پیش کیا جاتا ہے۔آئیے آپ کو یہ انڈے بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔

پہلے انڈوں کو مشین پر لایا جاتا ہے۔


اس کے بعد انہیں دھویا جاتا ہے۔


اس کے بعد ایک اور مشین انہیں توڑتی ہے۔

اب انڈے کی سفیدی اور زردی کو علیحدہ کیا جاتا ہے۔


اب زردی کو بڑی مشین میں مکس کیا جاتا ہے۔


سفیدی کو ایک اور مشین مکس کرتی ہے۔


اب سفیدی کو ایک مولڈ میں اس طریقے سے ڈالاجاتا ہے کہ درمیان سے وہ خالی رہیں۔


جب یہ سفیدی پک جاتی ہے تو اس کے درمیان میں زردی ڈالی جاتی ہے۔


جب یہ اچھی طرح پک جاتے ہیں تو کوالٹی کے لوگ ان کی نوک پلک ٹھیک کرتے ہیں۔


لیجئے لمبے انڈے مارکیٹ میں جانے کے لئے تیار ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *