سجاد قریبی نے سعودی ناقدین کی تنقید کا جواب دے دیا

840

ایک بڑے ایرانی باڈی بلڈر، ویٹ لفٹر، اور پاورلفٹر نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو اپنی طاقت، جذبہ اور حب الوطنی کے ذریعے شکست دے کر انٹرنیٹ پر سنسنی پھیلا دی ہے۔ 24 سالہ سجاد قریبی جن کا تعلق ایران کے شہر بوشہر سے ہے ایران میں بالکل اتنے ہی مشہور ہیں جتنا ایران کے ایران کے نیو کلیر پلانٹ مشہور ہیں۔ ان کا وزن 154 کلو گرام ہے اور بازو کا حجم 22 انچ ہے۔ وہ 175 کلووزن اٹھا سکتے ہیں اور اپنے ملک کے باڈی بلڈر بھی ہیں۔ انسٹا گرام پر ان کے 82000 فالوورز ہیں۔ ان کے ایک جڑواں بھائی بھی ہیں جو عام جسم کے ہیں اور اپنے سکڑے ہوئے جسم پر نازاں دکھائی دیتے ہیں۔ یہ باڈی بلڈر اپنے آپ کو "سجاد قریبی ایران کی خاص مٹی سے بنے ایرانی سپاہی" کے طور پر متعارف کرواتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سعودیہ سے تعلق رکھنے والے
اپنے ناقدین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا: کچھ سعودی لوگ بار بار مجھے اور میری فیملی کو اپنے پیج بر بے عزت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس سے ان کے خوف اور کمزوریوں کا پتا چلتا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا: ابھی تم نے ایرانی طاقت نہیں دیکھی۔ ہم ایرانی لوگ غرور نہیں کرتے۔ ہم بس میدان جنگ میں طاقت دکھاتے ہیں۔ میں ایک ایرانی سپاہی ہوں اور ایران کے لیے ہی لڑتا رہوں گا۔ میں اس ملک میں پیدا ہوا ہوں اور یہیں دفن ہونگا۔ میرے لیے ایران سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *