مقابلہ حسن 16 ماہ کی بکری جیت گئی

Bakri

ریمیگالا -یورپی ریاست لتھوانیا کے ایک گاؤں میں ہرسال بکریوں کا روایتی مقابلہ حسن منعقد ہوتا ہے اور اس سال یہ مقابلہ 16 ماہ کی بکری نے جیت لیا۔  اس سال دلچسپ سالانہ مقابلے میں 500 سے زائد افراد شریک ہوئے، اس مقابلے لیے باقاعدہ تقریب منعقد کی گئی جس کے لیے گاؤں کو اچھی طرح سجایا گا، تقریب میں رقص کرنے والوں کےعلاوہ ڈھول اور بینڈ باجے والوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ زرق برق لباس پہنے شرکا کےدرمیان ایک علامتی ملکہ اور بادشاہ کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

74 برس کے ایک چرواہے نے مسلسل 6 سال کی ناکامی کے بعد یہ مقابلہ جیت لیا ہے، وہ ہرسال اپنی بکری کو سجاکر اس مقابلے میں لاتا تھا لیکن اسے کامیابی نہیں مل سکی تھی تاہم اب کی بار اس کی 16 ماہ کی بکری نے خوبصورت بکری کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

چرواہے نے بتایا کہ میں نے بکری کو اچھی طرح تیار کیا تھا لیکن اس کے کھروں پر نیل پالش لگانا بھول گیا تھا، اس کے ماتھے پر دو پھولوں کا تاج پہنایا گیا تھا۔ مقابلے میں 6 بکریوں کو سرخ قالین پر چلایا گیا جب کہ بکریوں نے ریمپ پر چلنے سے انکار کردیا جس پر ان کے مالکان انہیں کان پکڑ کر کھینچے رہے۔

بکریوں کے اس مقابلہ حسن کا فیصلہ کرنے کے لیے جیوری میں مقامی رکن پارلیمنٹ بھی شامل تھے۔ مقابلہ حسن جیتنے والی بکری کو شہد اور اس کے مالک کے لیے کتابیں، مفت حجامت کے کوپن اور دیگر تحفے بھی دیئے گئے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *