سائنسہفتہ بھر کی مقبول ترین

منفرد کیمرا سسٹم سے لیس 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف

Share

اسوس نے اپنے 2 نئے فونز زین فون 7 اور 7 پرو متعارف کرادیئے ہیں جن میں کیمرا سسٹم پر خاص طور پر توجہ دی گئی ہے۔

درحقیقت اس کمپنی نے اپنے گزشتہ کے فون میں دیئے گئے فلپ اپ کیمرے کو پہلے سے بہتر بناکر نئی ڈیوائسز کا حصہ بنایا ہے۔

زین فون 7 سیریز کے فونز میں 6.67 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے تحفظ کے لیے گوریلا سکس گلاس کو استعمال کیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ اسوس
فوٹو بشکریہ اسوس

اسکرین میں 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 200 ہرٹز ٹچ سمپلنگ ریٹ دیا گیا ہے جبکہ زین فون 7 میں اسنیپ ڈراگون 865 اور 7 ہرو میں 865 پلس پراسیسر موجود ہے۔

زین فون 7 میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج جبکہ 7 ہرو میں 8 جی بی ریم کے ساتھ 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

دونوں میں 3 کارڈ سلاٹس موجود ہیں جن میں سے 2 سم کارڈز اور تیسرا مائیکرو ایس ڈی سپورٹ کے لیے ہے اور ہاں یہ 5 جی فون ہیں۔

5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق 34 منٹ میں بیٹری 60 فیصد تک چارج ہوسکتی ہے۔

فون کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں سیلفی کیمرا نہیں بلکہ بیک فلپ کیمرا سسٹم ہی سیلفیز لینے میں مدد دیتا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سسٹم ہوجود ہے جو ایک فلپ اپ میکنزم کے ذریعے مین باڈی سے جڑا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ میکنزم 35 کلوگرام وزن برداشت کرسکتا ہے جبکہ روزانہ 100 بار فلپ مسلسل 5 سال تک کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ اسوس
فوٹو بشکریہ اسوس

دونوں فونز کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ (جس میں آٹو فوکس اور ڈوئل پکسل اے ایف موجود ہے)اور 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا دیا گیا ہے جو 3 ایکس آپٹیکل زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

یہی کیمرا موڈیول فلپ اپ کرنے پر سیلفی کے لیے استعمال ہوتا ہے جس کے ساتھ ڈوئل ایل ای ڈی فلیش، ایچ ڈی آر اور آٹو پینوراما جیسے فیچرز بھی موجود ہیں۔

یہ فونز یکم ستمبر سے دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

زین فون 7 کے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 750 ڈالرز (ایک لاکھ 26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے جبکہ 7 پرو کا 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 950 ڈالرز (ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔