8 سالہ بچی کے ساتھ شادی، نکاح خواں سمیت 5 ملزم گرفتار

Small Girl

لاڑکانہ -بروہی محلہ میں پولیس نے شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کر نکاح خواں اور خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ بروہی محلہ میں ایک 8 سالہ بچی کی بڑی عمر کے شخص کے ساتھ شادی کرائی جارہی ہے جس پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا اور نکاح خواں اور خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس نے کارروائی کے دوران ایک مغوی خاتون اور3بچے بازیاب کرالیے ہیں ۔ ایس ایس پی قمبر ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ بازیاب کرائی گئی خاتون رخسانہ بی بی کوملازمت کاجھانسادے کرکراچی کے علاقے لاسی گوٹھ سے اغواکیاگیاتھا جس کے بعد خاتون اوربچوں کو مختلف لوگوں کوفروخت بھی کیاگیا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان نے 8 سال کی ثمنا کو فروخت کرنے کے بعد نکاح بھی کرایا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *