10کارپوریشنزکی صارفین پر مکمل گرفت!

chartsایک حالیہ سروے یہ ظاہر کرتا ہے زیادہ تر اشیاء جو ہم خریدتے ہیں، ان پر صرف چند کمپنیوں کا قبضہ ہے۔یعنی اگر بازار میں ایک ہی کام کے لئے 10اشیاء دستیاب ہیں تو بہت ممکن ہے کہ وہ 10کی 10یا ان میں سے زیادہ تر ایک ہی کمپنی کی بنائی ہوئی ہوں۔گویا آپ اسے انتخاب کا دھوکا بھی کہہ سکتے ہیں۔
آپ کو ہمیشہ حیرانی ہوتی ہو گی کہ آخر آپ کو ٹیکو بیل سے کبھی کوکیوں نہیں ملتا؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ یم برینڈز کوپیپسی کی ایک ضمنی پیداوار کے طور پر تخلیق کیا گیا تھا۔۔۔ اور اس کا پیپسی کے ساتھ تاحیات معاہدہ ہے۔
اسی طرح یونی لور، ’’ڈو صابن‘‘ سے لے کر ’’کلونڈائک بارز‘‘ تک تقریباً ضرورت کی ہر چیز تیار کرتا ہے۔نیسلے کاایل اوریئل میں ایک بڑا حصہ ہے جو میک اپ کے سامان سے لے کر ڈیزل کی ڈیزائنر جینزتک ہر چیزتیار کرتا ہے۔
ان کے علاوہ بھی ہمارا انتخاب بننے والی برینڈز کی ایک بہت بڑی تعداد ،بلکہ تقریباً سب کی سب ہی ہمارے سرمائے کو انہی چند بڑی کمپنیوں کے ہاتھوں میں منتقل کر رہی ہیں۔
ان 10کمپنیوں کے نام یہ ہیں:
1۔ یونی لیور
2۔ جونسن اینڈ جونسن
3۔ پروکٹر اینڈ گیمبل
4۔ نیسلے
5۔ کرافٹ
6۔ کوکاکولا
7۔ پیپسی کو
8۔ جنرل ملز
9۔ کیلوگز
10۔ مارس

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *