Site icon DUNYA PAKISTAN

سام سنگ کے ‘مونسٹر’ فون کا ٹیزر سامنے آگیا

Share

سام سنگ کے نئے اسمارٹ فون گلیکسی ایم 51 کے بارے میں مسلسل لیکس سامنے آرہی ہیں کہ یہ اس کمپنی بلکہ اس وقت دستیاب تمام بڑی کمپنیوں کی ڈیوائسز میں سب سے طاقتور بیٹری والا فون ہوگا۔

اب سام سنگ نے خود بھی اس میڈرینج فون کے بارے میں یہ اشارہ دیا ہے۔

سام سنگ کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں فون کو مونسٹر کے طور پیش کیا گیا اور ممکنہ طور پر یہ بیٹری کی جانب ہی اشارہ ہے کیونکہ ایم سیریز کے فونز طاقتور بیٹری کے حوالے سے زیادہ جانے جاتے ہیں۔

مختلف لیکس کے مطابق اس فون میں 7000 ایم اے ایچ بیٹری دی جارہی ہے۔

لیکس کے مطابق اس فون میں اسنیپ ڈراگون 730 پراسیسر دیا جائے گا جبکہ بیک پر 4 کیمرے ہوں گے۔

بیک پر 64 میگا پکسل مین کیمرا اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا دیا جائے گا جبکہ دیگر 2 کیمرے بھی ہوں گے مگر ان کے بارے میں تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

گلیکسی ایم 51 میں 6.67 انچ کا ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ ہوگا۔

فون میں 8 جی بی ریم کے ساتھ ساتھ بیٹری کو جلد چارج کرنے کے لیے 25 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی دی جائے گی جو گلیکسی ایم 31 ایس میں بھی دی گئی۔

ابھی یہ تو واضح نہیں کہ ایک بار مکمل چارج کرنے پر فون کتنی دیر تک چل سکے گا تاہم گزشتہ سال 6000 ایم اے ایچ بیٹری کے بارے میں جنوبی کورین کمپنی نے بتایا تھا کہ اس پر صارف 29 گھنٹے تک لگاتار ویڈیوز، 130 گھنٹوں تک آڈیو پلے بیک دیکھ یا سن سکتا ہے۔

تو گلیکسی ایم 51 میں یہ دورانیہ زیادہ ہی ہوگا، جبکہ ممکنہ طور پر ریورس چارجنگ کا فیچر بھی فون کا حصہ ہوگا، جس سے صارف دیگر اسمارٹ فونز کو بھی اس کی مدد سے چارج کرسکیں گے۔

یہ فون ممکنہ طور پر ستمبر میں کسی وقت متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

Exit mobile version