دنیا کا عجیب وغریب درخت جس پرعورت کی شکل کا پھل لگتا ہے

بنکاک -آپ نے درختوں پر طرح طرح کے پھل اُگتے تو ضرور دیکھے ہوں گے لیکن کبھی کسی درخت پر عورتیں اگتی نہیں دیکھی ہوں گی۔ اگر آپ یہ عجیب و غریب نظارہ اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں تو تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں واقع ایک قدیم بدھ مندر کا دورہ کر سکتے ہیں۔ اخبار ڈیلی میل کے مطابق حال ہی میں سامنے آنے والی ویڈیو میں تھائی لینڈ کے قدیم بدھ مندر میں موجود مقدس درخت نریفون کو دکھایا گیا ہے۔ درخت پر جابجا سبز رنگ کے پھل لٹکتے نظر آتے ہیں جو ہو بہو عورت کی شکل کے ہیں۔ یہ عورت نما پھل ٹہنیوں پرلٹکے ہیں اور کچھ تو شگوفوں کی صورت میں پھوٹ رہے ہیں۔ کچھ مکمل نظر آتے ہیں تو کچھ کا دھڑ پتوں میں سے برآمد ہوتا نظر آتا ہے۔

تھائی لینڈ کی ایک لوک داستان کے مطابق دیوتا اندرا نے اپنی بیوی کے تحفظ کے لئے ہیما فان جنگل میں یہ درخت لگائے جنہیں نریفون کہا جاتا ہے۔ بنکاک کے نواح میں واقع سنگ بوری بدھ مندر میں بھی ایک ایسا ہی درخت موجود ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ویڈیو اسی درخت کی ہے۔

Woman Tree2

اگرچہ تھائی لینڈ میں یہ داستانیں عام پائی جاتی ہیں کہ اس مقدس درخت کا پھل نوجوان لڑکیوں کی شکل کا ہوتا ہے، لیکن انٹرنیٹ صارفین اس بات کو بعید از قیاس قرار دیتے ہوئے شک ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ کوئی شعبدہ بازی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *