نجی ائیرلائن کی پوری فلائیٹ نے واضح چاند دیکھ بلندیوں پردیکھا

AirPlane

لاہور-کراچی سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پروز میں پائلٹ سمیت تمام مسافروں نے چاند دیکھا اور ایک دوسرے کو مبارک بادی۔ ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز این ایف 144مسافروں کو کراچی سے لاہور آرہی تھی کہ راستے میں آسمان پر پائلٹ نے سب سے پہلے چاند دیکھ کر مبارک باد دی جس کے بعد مسافروں نے بھی ایک دوسرے کو چاند دیکھنے پر مبارک باد دی۔ جب پرواز لاہور ایئرپورٹ پر اتری تو اس وقت یہ خبریں چل رہی تھیں کہ چاند نظر نہیں آیا ہے جس کے باعث عید الفطر سات جولائی کو ہونے کے امکانات ہیں جبکہ کچھ دیر بعد ہی چاند کی شہادتیں موصول ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظرآنے کا اعلان کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش میں چاند نظر نہیں آیاہے جس کے باعث وہاں عید الفطر سات جولائی کومنائی جائے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *