ضربِ عضب: شمالی وزیرستان کے 40فیصد علاقے کو دہشتگردوں سے خالی کرا لیا گیا

wazirastanشمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے جاری آپریشن ضرب عضب میں سرجیکل اسٹرائیکس اورزمینی دستوں کی کارروائیوں کے باعث میر علی اور دیگر علاقوں میں عسکریت پسندوں کے60فیصد سے زائد ٹھکانوں کو تباہ کردیاگیا ہے۔

وفاقی حکومت کے اہم ذرائع نے ایک نجی ٹی وی کے نمائندوں کو بتایا کہ مربوط آپریشنل حکمت عملی کے تحت ہونے والی کارروائیوں کے باعث ،طالبان ،ازبک ،چیچن اور دیگرعسکریت پسند گروپس کی کمر توڑ دی گئی ہے جس کے باعث یہ جنگجو تتربتر ہونا شروع ہوگئے ہیں اور فرار کے راستے تلاش کررہے ہیں ،کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کا آپریشنل نظام تباہ اور بڑی تعداد میں اسلحے کے ذخائر بھی تباہ کیے گئے ہیں۔

چار روز سے جاری آپریشن میں دہشت گردوں سے شمالی وزیرستان کے40فیصد سے زائد علاقے کو خالی کرالیا گیا ہے ، پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کی جدید اور موثر حکمت عملی کے سبب مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ، جھڑپوں کے دوران200 سے زائد دہشت گردوں کو ماردیا گیا ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *