تحریک انصاف کا عوامی طاقت کے ذریعے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

Imran

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے زیر صدارت ایک اہم پارٹی اجلاس ہوا جس میں سیالکوٹ کے جلسے کے بعد احتجاجی تحریک کے خدوخال کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کو پاناما لیکس کی تحقیقات پر مجبور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے احتجاجی تحریک کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا۔ عمران خان کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت وقت ضائع کرنے اور معاملات کو التوا میں ڈالنے کی پالیسی پر کاربند ہے۔ عوامی قوت کے ذریعے حکومت کو ہٹ دھرمی ترک کرنے پر مجبور کیا جائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کو غیر موثر کرکے حکومت نے پارلیمان کی توہین کی ہے۔ اجلاس میں جہانگیر ترین، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور شفقت محمود سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *