نشے میں دھت شخص نے 2 محلے دار قتل کردیے

Crime

لاہور-لاہور کے علاقے نواں کوٹ کے علاقہ میں محلہ داروں کی آپس کی لڑائی میں2افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق نواں کوٹ کے علاقہ میں محلہ دار وں میں معمولی سی بات پر لڑائی جھگڑا شروع ہو گیا جس پر ملزم کاکا نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آکر وقاص اور مجاہد زخمی ہو گئے ۔ ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا ۔ زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں دم توڑ گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ملز، اور اس کے رشتے دار اپنے گھروں کو تالے لگا کر فرار ہوگئے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم نشے کی حالت میں تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *