وزیر اعظم اور عمران خان آئی ڈی پیز کی مدد کے لئے دوستانہ میچ کھیلیں: شاہد آفریدی

کراچی: nawazimranشاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ جلد آئی ڈی پیز کی امداد کیلئے لاہور میں نمائشی میچ منعقد کروائیں گے۔ میچ میں وزیراعظم اور عمران خان کو شرکت کی دعوت دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ایک ٹیم کے کپتان وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور دوسری ٹیم کے کپتان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہوں جبکہ میں اس میچ میں تھرڈ ایمپائر کے فرائض سرانجام دوں گا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ اس میچ کا انعقاد مشکل ہے لیکن ایسا میچ ضرور ہونا چاہیے۔ دونوں رہنماء ہونگے تو بڑی تعداد میں لوگ میچ دیکھنے آئیں گے۔ بڑی تعداد میں لوگ آئیں گے تو آمدنی ہوگی جو آئی ڈی پیز کو دی جائے گی۔ کراچی میں حبیب بینک کے تعاون سے شاہد خان آفریدی فاؤنڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوہاٹ میں 16 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر شروع کر دی ہے۔ فاؤنڈیشن کے تحت وہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی صحت تعلیم اور کھیل کے حوالے سے کام کریں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *