وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہورہا ہے

Nawaz9

لاہور  -وفاقی کابینہ کا اجلاس آج لاہور میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صدارت میں ہو گا ۔ اجلاس میں کابینہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی شہادتوں پر تفصیلی بحث کے بعد مسئلہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی منظوری دی جائے گی ۔ وفاقی کابینہ کااجلاس آج صبح گیارہ بجے ہو رہا ہے ۔ گورنر ہائوس لاہور میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وفاقی حکومت کا بھرپور لائن آف ایکشن دینے کا فیصلہ ۔ وزیر اعظم نواز شریف مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر انتہائی سخت دو ٹوک پیغام دیں گے ۔ سفارتی ، حکومتی محاذ پر ذمہ داروں کو کشمیریوں کے لئے بھرپور سفارتی جنگ لڑنے کا لائحہ عمل دیا جائے گا ۔ دوست ممالک سے بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر رابطے کیے جائیں گے ۔ پاکستانی سفارت کاروں کو اس صورتحال پر متعلقہ ممالک میں معاملہ اٹھانے کی ہدایت کی جائے گی ۔ بھارتی جارحیت کو کیسے رکوانا ہے ، عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا معاملہ بھی کابینہ میں زیر بحث آئے گا ۔ دفتر خارجہ کو اس معاملے پر مزید فعال ہونے کی کابینہ اجلاس میں ہدایت دی جائے گی ۔ وزیر اعظم کشمیریوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی اور سفارتی ، اخلاقی حمایت کے عزم کا اعادہ کریں گے ۔ کابینہ کے ایجنڈے پر دیگر آئٹمز کو ثانوی حیثیت حاصل ہوگی ۔ کشمیر مرکزی ایجنڈا ہوگا ۔ اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف جاری ضرب عضب آپریشن کے حوالے سے بھی گفتگو ہو گی ۔ اہم وفاقی وزراء اور سیکرٹریز کابینہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے لاہور پہنچ گئے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *