قندیل بلوچ کا 7 سالہ بیٹا بھی منظرعام پر آ گیا

news-

مظفر گڑھ ۔ قندیل بلوچ کے دوسرے شوہر عاشق حسین نے بتایا کہ وہ کوٹ ادو کے علاقہ شیخ عمر کا رہائشی ہے۔ 2008 ءمیں اس نے کزن کی بیٹی قندیل بلوچ سے لو میرج کی۔ وہ مجھے لیٹر لکھتی تھی اور کہتی تھی کہ اگر تمہارے ساتھ شادی نہ ہوئی تو خودکشی کر لوں گی۔  دوسری طرف قندیل بلوچ کے 7 سالہ بیٹے مشال نے کہا کہ مجھے اپنی ماں یاد نہیں میرا باپ ہی سب کچھ ہے۔ ذرائع کے مطابق عاشق حسین نے کہا کہ قندیل جھوٹ بول رہی ہے کہ والدین نے زبردستی اس کی شادی کی۔ اس کی پسند کی شادی تھی جبکہ قندیل کے رومانوی خطوط بھی اس کے پاس موجود ہیں ۔ قندیل نے گاڑی بنگلہ و دیگر مطالبات شروع کر دیئے تھے جس کی وجہ سے معاملات خراب ہوئے ۔قندیل نے کئی بار ملازمت کی بھی ضد کی تھی ۔ عاشق حسین نے انکشاف کیا کہ قندیل کی مجھ سے پہلے ڈیرہ غازیخان کے شاہد اقبال سے شادی ہوئی تھی۔ 2009 ءمیں ہمارے ہاں بیٹا مشال پیدا ہوا اور 2010 ءمیں طلاق ہو گئی۔ میں نے گھر بسانے کی بہت کوشش کی تاہم قندیل کے خواب بہت اونچے تھے میں نے اپنی حیثیت کے مطابق ہر خواہش پوری کی ۔ عاشق حسین کی طرف سے پیش کئے گئے نکاح نامے کے مطابق فوزیہ عظیم المعروف قندیل بلوچ کی شادی کے وقت عمر 20 سال تھی اور حق مہر کی رقم ایک ہزار روپے مقرر تھی ۔ قندیل نے عدالت کے حکم پر بیٹے کو شوہرکے حوالے کیا کچھ عرصہ د ار الامان ملتان میں مقیم رہی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *