پولیس عقل سے کام لے، مجھے شامل تفتیش کرنا مضحکہ خیز ہے۔ مفتی عبدالقوی

qawi

ملتان -مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ قندیل بلوچ کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں پولیس نے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا البتہ اس معاملے میں مجھ سے رابطہ کرنے سے پہلے عقل سے کام لینا چاہئے اور سوچنا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پولیس افسر اس معاملے میں مجھے شامل تفتیش کرنے کی بات کرتا ہے تو اسے عقل سے کام لینا چاہئے اور سوچنا چاہئے کہ ایسا کرنا درست ہے بھی یا نہیں، یہ مضحکہ خیز بات ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ پولیس نے قندیل بلوچ کے قتل کے سلسلے میں مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا تاہم اگر رابطہ کیا گیا تو میں تیار ہوں کیونکہ میں ایک کھلی کتاب ہوں، مجھے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں مجھ سے تفتیش کرنا مضحکہ خیز بات ہو گی کیونکہ میں پہلے دن سے ہی کہہ چکا ہوں کہ قندیل بلوچ کو اللہ کیلئے معاف کر چکا ہوں اب یہ ان کے گھر کا معاملہ ہے۔ قندیل کے والد نے مقدمہ درج کرایا ہے اور بھائی گرفتار ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے، میں تو یہ بھی نہیں جانتا کہ وہ کہاں رہتے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *