دیربالا: مسافر بس میں بم دھماکہ، 7 افراد ہلاک ہوگئے

Blast

پشاور -خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا یا اپر دیر کے علاقے ڈوگ درہ کے قریب وین پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وین میں 7 افراد سوار تھے جو شیرین گال سے ڈوگ درہ جارہی تھی۔ وین دیر بالا میں ڈوگ درہ کے قریب پہنچی تو یہاں پہلے سے نصب ایک بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔  شیرین گال پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او گل فضل نے بتایا کہ بم دھماکے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس میں ساتوں افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گرد مذکورہ حملے میں امن کمیٹی کے اراکین کو نشانہ بنانا چاہتے تھے لیکن خوش قسمتی سے وہ مذکورہ وین میں موجود نہیں تھے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی دیر کے سرحدی علاقوں بن درہ، نصرت درہ، سونائی درہ سمیت مختلف مقامات پر شدت پسندوں کی جانب سے حملے کیے جاتے رہے ہیں، جن میں مقامی افراد سمیت سیکیورٹی فورسز کے بھی متعدد جوان ہلاک ہوئے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *