مودی کو ٹاپ 10مجرموں میں شامل کرنے پرگوگل کونوٹس جاری

n

نئی دہلی ۔ وزیراعظم نریندرامودی کو ٹاپ 10مجرموں میں شامل کرنے پرسرچ انجن گوگل کونوٹس جاری کردیاگیاجبکہ اعلیٰ عہدیداران کیخلاف اندراج مقدمے کا حکم بھی دیدیاگیا، یہ حکم الہ آباد کی ایک عدالت نے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت میں دائردرخواست میں موقف اپنایاگیاکہ اگر کوئی بھی فرد گوگل پر 'top 10 criminals of the world'یا ’top 10 criminals’لکھے اورتصاویر کا انتخاب کریں تو بھارت کے وزیراعظم نریندرامودی کی تصاویر دیکھی جاسکتی ہیں جس پر عدالت نے ’گوگل‘ کونوٹس جاری کردیا۔صرف یہی نہیں بلکہ گوگل کے سی ای او سندرپچائی اور کنٹری ہیڈ رنجن آنندان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے گوگل اوراس کے اعلیٰ عہدیداران کیخلاف اندراج مقدمہ کا بھی حکم دیدیا۔  درخواست گزار نے دعویٰ کیاکہ اس سے قبل وہ گوگل کو لکھ چکے ہیں کہ تصاویر ہٹائی جائیں لیکن کوئی عمل نہیں ہواتاہم جون 2015ءمیں گوگل نے سرچ کے نتائج پر معذرت کرتے ہوئے کہاتھاکہ ”سرچ کے نتائج گوگل کی پالیسی یا نظریہ کاعکاس نہیں ، ہمارالاگرتھم پوچھے گئے سوالات کوازخود طریقے سے متعلقہ ایسی تصاویر سے ویب سائٹس سے جوڑتاہے، ان نتائج سے ہمیں بھی مشکلات ہیں ، ہم اس قسم کے غیرمتوقع نتائج سے بچنے کیلئے الاگرتھم پر مسلسل کام کررہے ہیں “۔کمپنی نے مزید یہ بھی کہاتھاکہ “top 10 criminals in India” تلاش کیے جانے پر جواب کی وجہ ایک برطانوی اخبار ہے جس نے مودی کی تصویر کیساتھ غلط میٹاڈیٹا استعمال کیا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *