ہوائی پرواز کے دوران فون آف نہ کریں تو کیا ہوگا۔۔۔۔۔؟؟؟

436

لاہور۔ کسی ہوائی پرواز کے دوران سمارٹ فون کا فلائٹ موڈ آن نہ کرنے پر کیا ہوگا ؟ کیا وہ طیارہ نیچے گر سکتا ہے ؟ نہیں ایسا بالکل نہیں ہوگا مگر ایسا نہ کرنا بڑے مسائل کا باعث ضرور بن سکتا ہے۔ جی ہاں اگرچہ پرواز کے دوران فون کے کنکشن کو آن رکھنا زیادہ بڑے خطرے کا باعث نہیں، مگر اس سے خارج ہونے والے سگنلز طیارے کے کمیونی کیشن نظام میں مداخلت کرتے ہیں اور پائلٹس کیلئے مسائل کا باعث بن جاتے ہیں یعنی جب فون کی بیل بجتی ہے تو اس کی آواز پائلٹس کے کانوں پر لگے ہیڈ سیٹس پر بھی سنائی دیتی ہے۔ ایسا بہت کم ہوتا ہے مگر پھر بھی ہر 50 میں سے ایک یا دو پائلٹس کو اس کا سامنا ہوتا ہے۔ یہ واضح نہیں کہ یہ تعداد اتنی کم کیوں ہے تاہم بظاہر اس کی وجہ یہی سمجھ میں آتی ہے کہ بہت کم افراد کو ہی اپنے فون بند کرنا یاد نہیں رہتے، تاہم فون کو فلائنگ موڈ پر نہ رکھنے کے نتیجے میں اکثر اوقات بڑے کمیونی کیشن مسائل بھی سامنے آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ فضائی کمپنیوں کی جانب سے مسافروں کو اپنے فون نیٹ ورکس کی پیشکش کی جاتی ہے اور مسافروں کو دوران پرواز خصوصی کنکشن کے ذریعے رابطے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے تاہم اس سروس سے ایس ایم ایس اور فون کال کرنے پر اضافی پیسے ادا کرنا پڑتے ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *